کوئٹہ میں بارش، دیواریں گرنے سے 2 خواتین جاں بحق
بلوچستان میں مون سون کے پہلے اسپیل میں مختلف شہروں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش جاری ہے، بارش کے دوران دیواریں گرنے سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
کوئٹہ میں مون سون کے پہلے اسپیل میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، صدام پھاٹک کے قریب بارش کے باعث دیواریں گرنے سے 2 خواتين جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق صدام پھاٹک اور گوہر آباد میں دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے، ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔
صدام پھاٹک کے قریب پیش آنیوالے واقعے میں جاں بحق دو خواتین کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔