آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی

0

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر آگیا ہے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق آسٹریلیاکی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کادوسرا،جنوبی افریقا کا تیسرا اور نیوزی لینڈ کا چوتھا نمبر ہے۔

انگلینڈ نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی جب کہ قومی ٹیم پانچویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلا دیش نویں اور زمبابوے دسویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

پاکستان کی قومی ٹیم آئندہ چند روز میں سری لنکا روانہ ہوگی جہاں دونوں ملکوں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں شامل واحد تین روزہ وارم اپ میچ 11 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.