
راولپنڈی (این این آئی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہاہے کہ ہم کشمیری بھائیوں کی آزادی کے خواب کی تعبیر تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں،اقوام عالم کو خطے میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خاتمے کیلئے آگے آنا چاہیے۔ بدھ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں انہوںنے کہاکہ پانچ فروری کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے بے مثال عزم و حوصلے کی یاد دلاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم کشمیری بھائیوں کی آزادی کے خواب کی تعبیر تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ غیور کشمیری عوام نے بھارتی ظلم و ستم کا جرات مندانہ طور پر سامنا کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ بہادر کشمیری 5اگست کو اپنی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کا یکطرفہ اقدام مسترد کرچکے۔انہوںنے کہاکہ کشمیری واضح کرچکے کہ وہ دیرینہ حق خود ارادیت کے حصول سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں غیر منصفانہ کرفیو کے نفاذ کو چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گذر چکا۔انہوںنے کہاکہ اقوام عالم کو خطے میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خاتمے کیلئے آگے آنا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ ہم کشمیری بھائیوں کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں,یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہر مشکل میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔



