ٹی 20سیریزکیلئے مختصر فارمیٹ کا پروٹیز سکواڈ لاہور پہنچ گیا
لاہور: پاکستان کے دورے پر آنے والے مختصر فارمیٹ کے جنوبی افریقی کرکٹرز دیگر کوچنگ سٹاف کے ساتھ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئے ۔ کمرشل فلائٹ سے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچنے پر پی سی بی حکام نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور انہیں سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل تک پہنچایا گیا۔ذرائع کے مطابق مہمان کھلاڑیوں کا کوویڈ ٹیسٹنگ کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا جن کو پروٹیز ٹیسٹ ٹیم میں شامل چھ کھلاڑی دوسرا ٹیسٹ جوائن ختم ہونے کے بعد جوائن کریں گے ۔قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کھلاڑی بھی بائیو سکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کل سے قذافی سٹیڈیم میں معمول کی ٹریننگ شروع کردیں گے جن کو رواں ماہ11،13 اور 14 فروری کو تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔