مداح صباقمر کی ’’ینگ لک ‘‘کے قائل تعریفوں کے پل باندھ دئیے
لاہور ( شوبز ڈیسک ) وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے مداحوں کیساتھ رابطے میں رہتی ہیں، جبکہ ان کا اپنا یو ٹیوب چینل بھی ہے ۔حال ہی میں صبا قمر نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ نہایت شوخ و چنچل نظر آ رہی ہیں اورہونٹو ں پر سرخ لپ سٹک لگارکھی ہے جبکہ کالے ڈریس کے ساتھ سرخ رنگ جوتے پہنے ہوئے ہیں اورکیپشن میں لکھا ہے کہ ’’بس دل چاہ رہا تھا کہ آج لال لپ سٹک لگاؤں‘‘۔اس تصویر کو لاکھو ں افراد دیکھ اور تعریف کرچکے ہیں۔