اہم خبریںکھیل

بگ بیش لیگ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے میلبورن رینیگیڈز کو 63رنز سے ہرا دیا

ایڈیلیڈ(این این آئی)بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے میلبورن رینیگیڈز کو 63رنز سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے، جوناتھن ویلز نے 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، میتھیو شارٹ 41رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، میلبورن رینیگیڈز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 110رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ویبسٹر 49رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پیٹر سڈل نے تین جبکہ راشد خان اور تراوس ہیڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button