پاکستانتازہ ترینکشمیر

امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسینؓ کی شہادت ہمیں صبر و برداشت،حق کیساتھ کھڑے رہنے اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے پیر محمد مظہر سعید شاہ

مظفر آباد  جولائی2025
وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسینؓ کی شہادت ہمیں صبر و برداشت،حق کیساتھ کھڑے رہنے اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے عمل سے انسانیت کو برداشت، ضبط اور رواداری کا درس دیا ہے کہ حق اور انصاف کیلئے جدوجہد کرنا، قربانیاں دینا حسینی طرز عمل ہے۔یوم عاشورہ کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سنت حسینی پر عمل کرتے ہوئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ امام عالی مقام سیدنا حضرت حسین ؓ کا صبر و رضا، جرات و استقامت اور حق کے لیے ہر قوت سے ٹکرا جانا، ایک ایسا کردار ہے جس نے تاریخ، کربلا، امتِ مسلمہ اور ایمانی جذبوں کو زندہ و جاوید کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام نے اپنی عظیم قربانی پیش کرکے ہمارے لیے حق و صداقت کی راہ کو متعین کیا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ حضرت امام حسینؓ کی قربانی اور شہدائے کربلا کی قربانی کا فلسفہ ہمیں یہ پیغام دیتا اور سبق سکھاتا ہے کہ اسلام کی سربلندی اور دین کی عظمت و بقا کے لیے کسی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہاکہ ہم شہداء کربلا کے ساتھ ساتھ موجودہ زمانے میں شہدا ء کرام کے نقش قدم پر چل کر قربانی اور عزم وہمت کی داستان رقم کرنے والے شہدائے فلسطین، شہدائے مقبوضہ کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button