تائیوان تنازع: امریکہ چین پر گہری نظریں جمائے ہوئے ہے، امریکی جنرل

0

امریکہ کے جنرل مارک ملے نے بی بی سی کو بتایا کہ چین واضح طور پر حملے کے لیے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے میں مگن ہے جو کسی بھی وقت آگے چل کر تائیوان پر حملہ کر سکتا ہے۔ امریکہ کے مطابق چین کا ایسا کرنے کا فیصلہ سیاسی ہوگا۔

امریکی فوج کے اعلیٰ عہدیدار جنرل مارک ملے کا کہنا ہے کہ تائیوان پر چین کے فوری حملے کا کوئی امکان نہیں ہے مگر امریکہ بہت قریب سے اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

جنرل مارک ملے نے بی بی سی کو بتایا کہ چین واضح طور پر حملے کے لیے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے میں مگن ہے جو کسی بھی وقت آگے چل کر تائیوان پر حملہ کر سکتا ہے۔ امریکہ کے مطابق چین کا ایسا کرنے کا فیصلہ سیاسی نوعیت کا ہوگا۔

چین کا کہنا ہے کہ تائیوان چین سے ٹوٹ کر الگ ہونے والا ایک صوبہ ہے، جسے ہر صورت چین سے اتحاد کرنا چائیے وگرنہ ضرورت پڑنے پر طاقت کے ذریعے بھی ایسا کیا جا سکتا ہے۔

چین نے امریکہ پر تائیوان کی آزادی کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور ایسی کسی بھی کوشش کو سختی سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس وقت امریکہ تائیوان کا سب سے طاقتور اتحادی ہے، جس کا حال ہی میں چین کے ساتھ کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چین کئی جنگی طیارے تائیوان کے فضائی دفاعی علاقے میں بھیج رہا ہے، جبکہ امریکہ نے تائیوان کے پانیوں میں بحری جہاز بھیجے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.