اہم خبریںبین الاقوامی

امریکہ نے متعدد یورپی شہریوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزارت خزانہ نے متعدد یورپی شہریوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں، دنیا کی17 شخصیات اور 29 کمپنیوں کے نام شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت امریکہ نے ان افراد پر کرپشن اور مالی بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ۔امریکی وزیر خزانہ نے بتایا کہ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ نے یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکہ کے متعدد ملکوں کے بدعنوان عناصر اور نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ۔حکام کے مطابق پابندی کی فہرست میں دنیا کی17 شخصیات اور 29 کمپنیوں کے نام شامل ہیں۔لیتھوانیا کے ایک شہر کے مئیر کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button