اہم خبریںپاکستان

پارلیمنٹ کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی شرائط سے متعلق اعتماد میں لیا جائے ، نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما نفیسہ شاہ نے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی ڈکٹیشن دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کو سالانہ ٹیکس کا ہدف 63 کھرب کرنے کی بھی ڈکٹیشن دی گئی ہے۔

نفیسہ شاہ کا مزید کہنا ہے کہ پارلیمان اور سیاسی جماعتیں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی شرائط سے لاعلم ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ پارلیمنٹ کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی شرائط سے متعلق اعتماد میں لیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button