بلوچستان میں کرونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگانے کا آغاذ
کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ آج سب سے اہم دن ،ایک سال سے بلوچستان سمیت پوری دنیا کو کورونا وبا ءکاسامنا تھا،ویکسینیشن مہم کے دوران سب سے پہلے مرحلے میں ہیلتھ کے فرنٹ لائن ہر کام کرنے والوں کو ویکسینشن کیا جائے گا، صوبے میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو فوکس کیاجائے گاتمام چیزوں کو سٹیپ وائز دیکھیںگے ،ایک ہفتے میں دوسری کیپ مل جائےگی بلوچستان کے مختلف 9 پی سی آر لیب بنایا جارہا ہے جو پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ڈسٹرکٹ لیول کے پی سی آر لیب کی کارکردگی بہتر ہوئی ہیں ہماری توجہ کوئٹہ پر بھی ہے لیکن اب دوسرے اضلاع پر بھی توجہ دینا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں کورونا وائرس کی ویکسین مہم کے آغاز سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشری رند، چیف سیکرٹری فضیل اصغر، سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ، این سی او وی کے بریگیڈیئر ہمایوں ،پرنسپل سیکرٹری ٹووزیر اعلیٰ بلوچستان زاہد سلیم،ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنز عمران زرکون، فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل، اے ڈی سی ثاقب کاکڑودیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر تین ڈاکٹرز ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹرنور اللہ موسیٰ خیل ،ڈاکٹرآفتاب احمد اور ڈاکٹر شاہین کوثر نے خود کو ویکسینیشن کیلئے رضاکارانہ طورپر پیش کیاجنہیں بلوچستان میں پہلے کورونا ویکسین لگادی گئی ،اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان کو چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت نے ویکسین سے متعلق بریفنگ دی اوربتایاکہ بلوچستان میں پہلے مرحلے 5 ہزار ویکسین کوئٹہ پہنچ چکے ہیں پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز نرسز کو کورونا ویکسین لگایا جائے گا۔کورونا ویکسین کوئٹہ لسبیلہ چاغی اور دیگر اضلاع کو فراہم کیے گئے ہیں پہلے مرحلے میں میڈیا کو بھی شمار کیا جانا چاہئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ فرنٹ لائن پر ہیلتھ سمیت سیکورٹی ادارے سمیت فرنٹ لائن پر کام کرنے والے اداروں کو بھی پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے۔ ہیلتھ سمیت باقیوں کو بھی دیکھنا چاہئے پہلے مرحلے میں میڈیا سمیت دوسرے فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو بھی ویکسینیشن مہم میں شمار کیا جائے ۔وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کا میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ آج بہت اہم دن ہے گزشتہ ایک سال سے بلوچستان سمیت پوری دنیا کو کورونا کا سامنا تھا ،بلوچستان سمیت ملک بھر میں کورونا ویکسین مہم شروع ہواہے ،مہم کے دوران سب سے پہلے مرحلے میں ہیلتھ کے فرنٹ لائن ہر کام کرنے والوں کو ویکسینشن کیا جائے گامیں مشکور ہوں کہ ڈاکٹر آفتاب احمد ،ڈاکٹرنوراللہ موسیٰ خیل اور شاہین کوثر نے پہلے اپنے سے ویکسنیشن کا آغاز کروایا ،انہوں نے وفاقی حکومت ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ،پاک فوج اور چین کا بھی شکریہ ادا کیا اورکہاکہ چین نے ہمیں پہلے مرحلے میں ویکسین فرام کئے ،ہیلتھ ورکرز ہمارے بہت ضرورت ہے ان لوگوں نے کورونا کو سامنا کیاکوشش کرینگے کہ جو لوگ ہیلتھ ورکرز کے ساتھ فرنٹ لائن پر ہے ان کو کور کیا جائے کورونا ایک بہت بڑا چیلنج تھا ہم دعا گو ہے ان ڈاکٹرز اور پرامیڈیکس کا جو کورونا کو سامنا کرتے ہوئے شہید ہوئے ہم میڈیا کے بھی مشکور ہیں جن لوگوں نے کورونا کے حوالے سے ہمیں آگاہ رکھا پہلے مرحلے میں کوئٹہ سے ویکسینیشن کا غاز کیا گیاجس کو صوبے بھر تک پھیلایاجائے گا، انہوں نے کہاکہ صوبے میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو فوکس کیاجائے گاتمام چیزوں کو سٹیپ وائز دیکھیںگے ،ایک ہفتے میں دوسری کیپ مل جائےگی ۔بعدازاںوزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے چلڈرن ہسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سی ایچ کیو کی کارکردگی بہتر بنائی گئی ہیںپاکستان میں جتنے میں کینال سسٹم ہے وہاں پانی صاف نہیں کینالوں میں سیوریج کا پانی بھی شامل کیا جاتا ہے بلوچستان کے مختلف 9 پی سی آر لیب بنایا جارہا ہے جو پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ڈسٹرکٹ لیول کے پی سی آر لیب کی کارکردگی بہتر ہوئی ہیں ہماری توجہ کوئٹہ پر بھی ہے لیکن اب دوسرے اضلاع پر بھی توجہ دینا ہے اس موقع پرکورونا ویکسینن مہم کے تحت چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو ویکسین لگایا گیاچلڈرن ہسپتال میں پہلے دن دس ڈاکٹرز نرسز اور پرامیڈیکس کو کورونا ویکسین لگایا گیا۔