کابل 4دھماکے ،فائرنگ،سیاسی رہنما سمیت10ہلاک
کابل : کابل 4 بم دھماکوں سے گونج اٹھا ، جماعت اصلاح کے لیڈر استاد عاطف سمیت4افراد ہلاک اور7زخمی ہوگئے ۔قندوز صوبہ کے ضلع امام صاحب میں افغان فوج کی بمباری سے 5شہری ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔ادھر ہلمند کے ضلع ناوا میں بھی بمباری سے شہری ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔جلال آبا دمیں دھماکے سے ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اورتین زخمی ہوگئے ،تہران میں گفتگو کرتے ہوئے طالبان رہنمائوں نے کہاکہ اشرف غنی حکومت کی جگہ اسلامی حکومت لے گی۔ادھر افغان صدر نے این ڈی ایس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،انہیں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔