تبت کے 19 علاقے غربت کی فہرست سے نکل جائیں گے

لہاسا: چین کے جنوب مغربی خود مختار ریجن تبت کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریجن میں ایک عوامی گروپ بنایا ہے، غربت میں کمی کے علاقائی دفتر کا کہنا ہے 18 کائونٹیز اور کائونٹی سطح کے ایک ضلع کو ژی گیز، کم ڈو، نگ کواورنگاری کی کمشنریوں کا ابتدائی جائزہ لیا جا چکا ہے ، توقع ہے کہ مقامی آبادی سے منظوری ہونے کے بعد انہیں غربت کی فہرست سے نکال دیا جائے گا، یہ تمام 19 علاقے بلند ترین اور پسماندہ علاقوں میں شامل ہیں جو خطے میں غریب ترین تصور کئے جاتے ہیں ،دفتر کے مطابق اب وہ فہرست سے خارج ہونے کی گئیں ضروریات پوری کرتے ہیں ان علاقوں میں جامع غربت کی شرح 3فیصد سے کم ہو چکی ہے اس سال تبت باقی 1لاکھ50 ہزار افراد کو غربت سے نکالنے کا پروگرام رکھتا ہے اور فہرست سے 19 کائونٹیز بھی نکال دی جائیں گی، دریں اثنا اس سال غربت کا ریجن سے مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا یہ علاقہ دنیا کی چھت کے نام سے معروف ہے ، تبت اپنی نسلیثقافت اور زمینی مناظر کے باعث مشہور ہے ،یہ چین کی قومی سطح پر غربت کے خلاف جنگ کے حوالے سے بھی ایک بڑا مقام ہے ۔




