پانچویں آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کا آغاز کردیا گیا ایوب سپورٹس کمپلیکس فٹبال گراونڈ میں مشیر کھیل مینہ مجید نے میگا ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا
کوئٹہ16جولائی :۔پانچویں آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کا آغاز کردیا گیا ایوب سپورٹس کمپلیکس فٹبال گراونڈ میں مشیر کھیل مینہ مجید نے میگا ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی سیکرٹری کھیل وثقافت درابلوچ ڈی جی کھیل یاسر بازئی ڈپٹی ڈائریکٹر آصف فاروقی،کامران خورشید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف لانگو بھی موجود تھے مشیر کھیل مینا مجید کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی. کا وژن ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کیا جائے ایونٹ کروانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ بلوچستان کے عوام کھیلوں سے پیار اور دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں سیکرٹری کھیل و ثقافت درابلوچ کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے عوام کھیلوں خصوصا ًفٹبال سے محبت کرتے ہیں جس کا واضع ثبوت گراونڈ تماشیوں سے بھرا ہوا ہے بلوچستان دہشت گردی سے نفرت اور کھیلوں سے پیار کرنے والے لوگ ہیں اور بلوچستان کی مہمان نوازی پوری دنیا میں مشہور ہے اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا میگا ایونٹ میں ملک بھر سے 67ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں پہلے کوالفیائی راونڈ میں تین سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا اس کے بعد 170ٹیموں کے درمیان کوالیفائی میچز کھیلے گئے میگا ایونٹ میں 67ٹیموں کے درمیان سنسنی مقابلے شروع ہوگئے ہیں 15جولائی سے 31جولائی تک جاری رہیں گئے فائنل 31جولائی کو کھیلا جائے گا فائنل جیتنے والی ٹیم کو 25لاکھ،رنر اپ کو 15لاکھ اور تیسری پوزیشن پرآنے والی ٹیم کو 5لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا افتتاحی میچ بلوچ فٹبال کلب نوشکی اور افغان فٹبال کلب چمن کے درمیان کھیلا گیا۔

