بلوچستان

لسبیلہ میں سٹرس اور ڈریگن فروٹ کی کاشت پر آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد

 اوتھل (رپورٹ -عزیز یوسفزئی ) پاکستان ہارٹی کلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی  اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز  کے اشتراک سے ضلع لسبیلہ کے زرعی و موسمی حالات میں سٹرس اور ڈریگن فروٹ کی کاشت اور پیداوار کے موضوع پر تفصیلی تربیتی اور آگاہی ورکشاپ منعقد کی گئی۔

ورکشاپ میں ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے 100 سے زائد کسانوں، زرعی توسیعی عملے اور مقامی اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس سیشن کا مقصد جدید باغبانی تکنیکوں سے آگاہی فراہم کرنا اور ایسے منافع بخش پھلوں کی اقسام متعارف کرانا تھا جو اوتھل اور اس کے گردونواح کے موسمی حالات سے مطابقت رکھتی ہوں۔ ماہرین جن کا تعلق سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (CRI) سرگودھا، لوامز اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد (UAF) سے تھا نے بتایا کہ لسبیلہ کا خشک گرم موسم ریتلی مٹی اور بلند درجہ حرارت سٹرس کی کاشت کے لیے نہایت موزوں ہیں۔ ورکشاپ میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات ڈسٹرکٹ چیئرمین سردار عبد الرشید پھورائی، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی، ڈاکٹر مبارک (TDAP)، PHDEC کے مسٹر خاور اور مسٹر ذوالقرنین، لسبیلہ یونیورسٹی کے ڈاکٹر شاداب شوکت اور ڈاکٹر غلام خالق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ADC) اوتھل۔ سراج بلوچ، ، زرعی توسیعی محکمے کے مسٹر تنویر چنہ موجود تھے، سیشن سے خطاب کرتے ہوئے فیکلٹی آف ایگریکلچر کے ڈین، ڈاکٹر راشد نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ آمدنی بڑھانے کے لیے براہِ راست فروخت، اجتماعی مارکیٹنگ اور ویلیو ایڈیشن جیسے طریقے اپنائیں، لسبیلہ یونیورسٹی کے فوکل پرسن، ڈاکٹر شاداب شوکت نے PHDEC کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کی جانب سے سٹرس اور ڈریگن فروٹ کی پیداوار پر رہنمائی مقامی کاشتکاروں کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوگی۔

Related Articles

Back to top button