اہم خبریںپاکستان

جمہوریت بہترین انتقام ہے، بلاول بھٹوزر داری

اسلام آباد (این این آئی)سنگین غداری کیس کے عدالتی فیصلے پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ منگل کو سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دیدیا۔بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو!!!‘۔بختاور بھٹوزرداری نے پرویز مشرف سے متعلق عدالتی فیصلے پر بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا یا اللّٰہ یا رسول، بے نظیر بے قصور۔آصفہ بھٹوزرداری نے بلاول بھٹو کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تم زندہ ہوکر مردہ ہو، وہ مردہ ہوکر زندہ ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button