اہم خبریںپاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا: محکمہ موسمیات

لاہور : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں سورج آگ برسائے گا۔ خیبر پختونخوا میں بادل برسنے کی امید ہے۔ چترال، دیر، کوہستان، مانسہرہ، ملاکنڈ اور سوات میں بارش کی توقع ہے، گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button