کبڈی چیمپئن شپ کے چار میچز جمعہ کو لاہور میں کھیلے جائیں گے

4

اسلام آباد۔2اکتوبر  :پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام 44 ویں نیشنل سرکل سٹائل کبڈی چیمپئن شپ کے چار میچز جمعہ کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ پاکستان واپڈا اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں پاکستان ائیر فورس اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرے میچ میں پنجاب اور پی او ایف واہ کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا جبکہ چوتھے میچ میں پاکستان نیوی اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

Comments are closed.