قومی انڈر 19 ون ڈے کپ کے پانچویں رائونڈ میں سنسنی خیز مقابلے، ایبٹ آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور، راولپنڈی، فاٹا، لاہور وائٹس اور کراچی وائٹس کی کامیابیاں

6

لاہور۔1اکتوبر  :قومی مینز انڈر 19 ون ڈے کپ کے پانچویں رائونڈ میں بدھ کو مختلف سینٹرز پر کھیلے گئے میچز میں ایبٹ آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور، راولپنڈی، فاٹا، لاہور وائٹس اور کراچی وائٹس نے کامیابی حاصل کی۔پی سی بی کے مطابق ایبٹ آباد نے کراچی بلوز کو 123 رنز سے شکست دی، محمد شایان نے شاندار 144 رنز ناٹ آئوٹ سکور کیے جبکہ جلال نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سیالکوٹ نے کوئٹہ کو 111 رنز سے ہرایا، غلام حیدر کے 124 رنز اور محمد طیب کی 4 وکٹیں نمایاں رہیں۔فیصل آباد نے لاڑکانہ کو 4 وکٹوں سے مات دی، مومن قمر اور فیصل رحمن نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور نے ملتان کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کے احمد حسین نے 120 رنز ناٹ آئوٹ بنائے جبکہ ملتان کے سمیر احمد منہاس نے بھی 107 رنز کی اننگز کھیلی۔راولپنڈی نے اسلام آباد کو 48 رنز سے ہرایا، محمد زیان نے 57 اور عبدالقادر نے 55 رنز بنائے۔ اسلام آباد کے اویس احمد کے 75 رنز اور اویس امین کی 4 وکٹیں بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکیں۔فاٹا نے آزاد جموں و کشمیر کو 6 وکٹوں سے شکست دی، حارث شاہ نے نصف سنچری سکور کی۔ لاہور وائٹس نے ڈیرہ مراد جمالی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 195 رنز سے زیر کیا، فرحان یوسف نے 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 134 رنز بنائے، نوید ایوب نے 77 رنز سکور کیے جبکہ عباس خان نے 4 کھلاڑی آئوٹ کیے۔

کرا وائٹ س نے حیدرآباد کو 166 رنز سے ہرا دیا، عبدالسمیع کے شاندار 115 رنز اور نقاب شفیق و سعد سخاوت کی چار چار وکٹیں نمایاں رہیں

Comments are closed.