بلوچستان
گوادر میں فورسز کی تعیناتی آگ لگانے کے مترادف،موقف جمہوری آوازوں کو دبانا ہے ، سردار اختر مینگل

کوئٹہ : بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گوادر میں فورسز کی تعیناتی پرامن احتجاج کے دوران آگ کو ہوا دینے کے مترادف ہے،ہزاروں شہری سالوں سے جاری ناانصافی،عدم مساوات اور محرومی کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔فورسز کو تعینا ت کرنا جمہوری آوازوں کو دبانا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کے آخر میں لکھا ہے ”حق دو بلوچستان کو“


