بلوچستان

ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

سبی 10 اکتوبر: ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر اینڈ مین پاور سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ یہ کمیٹی کا پہلا اجلاس تھا، جس میں مزدوروں کے حقوق، طے شدہ اجرتوں، باؤنڈڈ لیبر اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے طے کردہ ٹرمز اینڈ کنڈیشنز کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ مقررہ ریٹ کے مطابق مزدوروں کو اجرتوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، جبری مشقت کے خاتمے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق مزدوروں کے ساتھ بہتر رویہ، شفاف نظامِ اجرت اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے

Related Articles

Back to top button