اداکارہ زارا نور عباس بھی عالیہ کی حمایت کے لیے میدان میں آگئیں

0

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ زارا نور عباس بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے امید سے ہونے کے بعد بھارتی میڈیا پر گردش کرتی افواہوں سے متعلق بول پڑیں۔
زارا نور عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ میں سمجھتی تھی کہ شاید پاکستان کے لوگ ہی ایسی ذہنیت رکھتے ہیں، خاص طور پر جب برانڈز نے مجھے کام دینا بند کردیا کیونکہ انہیں پتا چلا تھا کہ میں امید سے ہوں۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ جب اداکارہ کے ہاں بچے کی آمد متوقع ہو تو معاشرہ سمجھتا ہے کہ اب یہ کسی کام کے قابل نہیں ہے، خواتین ہر چیز اور کام میں ماہر ہوتی ہیں، وقت آ گیا ہے کہ اپنا فیصلہ دوسروں پر تھوپنے والوں کو یہ بات سمجھ آ جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.