پاکستانتازہ ترین

ایف آئی اے لاہور زون کی کاروائی

ایس ای سی پی کے عملہ کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کے مالیاتی فراڈ میں ملوث اشتہاری گرفتار

ایف ائی اے کا رپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی بڑی کاروائی

۔SECP کے عملہ کی ملی بھگت سے کمپنی کے کروڑوں روپے کے شیئرز اپنے نام منتقل کروانے میں ملوث ملزم گرفتار

گرفتار ملزم کی شناخت شہزادہ عالمگیر کے نام سے ہوئی ہے

ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا

ملزم نے جعلی کاغذات تیار کر کےکمپنی کے چیف ایگزیکٹو کے کروڑوں مالیت کے ٪51 شیئرز اپنے نام منتقل کروائے

ملزم نے کمپنی کی سالانہ جنرل میٹنگ برائے الیکشن آف ڈائریکٹرز کے جعلی منٹس آف میٹنگ بھی تیار کیے

بعد ازاں جعلی (Consent of Change) استعمال کرتے ہوئے ایس ای سی پی کے عملہ کی ملی بھگت سے کمپنی کے CEO کو فارغ کر دیا

ملزم ایف آئی اے کو کافی عرصہ سے مطلوب تھا

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے

جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

مزید تفتیش جاری ہے

Related Articles

Back to top button