
جی سکس مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی
جلوس کی سکیورٹی پر ضلعی پولیس، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس کے 3000 افسران و جوان تعینات۔ آئی جی اسلام آباد
جلوس کی سکیورٹی سیف سٹی مرکزی کنٹرول اور موبائل کنٹرول سے مانیٹر کی جائے گی۔ سید علی ناصر رضوی
جلوس کے روٹ کو خاردار تاروں، قنات سے کارڈن کردیا گیا ہے۔ سید علی ناصر رضوی
جلوس کو تھری لئیر سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ سید علی ناصر رضوی
جلوس کے روٹ میں چھتوں پر سنائپر کمانڈوز تعینات ہوں گے۔ آئی جی اسلام آباد
جلوس کے روٹ کو جدید بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے کلئیر کیا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد
جلوس کے علاقوں میں پرائیویٹ ڈرون اڑانے پر پابندی عائد ہوگی۔ آئی جی اسلام آباد
جلوس کے فرنٹ اور بیک پر سی ٹی ڈی، ضلعی پولیس، رینجرز کے خصوصی دستے تعینات ہوں گے۔ آئی جی اسلام آباد
خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈیز پولیس، خواتین رضاکار تعینات ہوں گی۔ سید علی ناصر رضوی
جلوس میں داخلے کے مختص رستوں کے علاوہ کہیں سے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ آئی جی اسلام آباد
جلوس کے روٹ کے آس پاس گاڑیوں کی پارکنگ کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ آئی جی اسلام آباد
ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ سید علی ناصر رضوی


