مداحوں کی تنقیدمیں براماننے والی کوئی بات نہیں :اقراعزیز
لاہور( شوبز ڈیسک ) اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ مثبت تنقید کو سراہا ہے ۔سعودی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اقراعزیز نے کہاکہ میں سمجھتی ہوں کہ جو لوگ ہمیں پسند کرتے ہیں، ہمارے کام کو سراہتے ہیں، ان کو اگر ہمارا کام کبھی پسند نہ بھی آئے تو وہ تنقید بھی کر سکتے ہیں لہذا اس میں برا منانے کی کوئی بات نہیں ۔ مجھے چھوٹی سکرین پر اتنی پذیرائی ملی ہے کہ بڑی سکرین پر جانے کی ضرورت محسوس ہی نہیں ہوئی اورمیری سوچ کے مطابق ٹی وی ایک بہت بڑا میڈیم ہے ، ایسے دوردراز علاقے جہاں کیبل یا سینما نہیں ہوتے ، وہاں ٹی وی ہوتا ہے ۔