شوبز میں کام کرنا مجبوری نہیں ،میراشوق ہے :نرما
لاہور : اداکارہ نرما کا کہنا ہے کہ میں شوبز میں کسی مجبوری نہیں شو ق کی وجہ سے کام کرتی ہوں ۔ اداکارہ نرما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے ہمیشہ اپنی مر ضی اور میرٹ کے مطابق کام کیا ہے اور آئندہ بھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گی اور جہاں تک فلم انڈسڑی کے بحران کی بات ہے تو اس کا ذمہ دار شوبز کا کوئی شعبہ نہیں وہ تمام لوگ ہیں جو اس انڈسڑی میں کام کرتے ہیں ۔ اداکارہ نرما نے بتایاکہ ان کا اصل نام عائشہ جہانگیر ہے اورفلم انڈسٹری سے وابستہ ہونے کے بعد فلم پروڈیوسر اعجاز درانی نے انہیں نرما کانام دیا تھا۔