
کو ئٹہ+اندرون بلو چستان : بلو چستان کے اضلاع لسبیلہ ،مستونگ اور قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثات میں 2افراد جا ن سے گئے جبکہ بس ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے ۔اطلا عات کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ کے علا قے وندر میں آر سی ڈی شاہراہ پر ناکہ کھارڑی کے مقام پرگاڑی کی ٹکر سے جمال الدین نا می شخص جاں بحق ہو گیا جن کی نعش کو ضا بطے کی کا رروائی کے لئے ریجنل ہیلتھ سنٹر وندر منتقل کر دیا گیا بلکہ مزید کا رروائی جا ری ہے ۔دوسری جا نب ضلع مستونگ میں مستونگ لکپاس کے قریب سڑک حادثے میںعلی نوازنا می شخص جا ن کی با زی ہا رگیا جو گوہر آباد کے رہا ئشی بتا ئے جا رہے ہیں جبکہ خیر جان ولد محمد وارث زخمی ہو گئے ہیں جنہیںہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاںاسے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ادھر ضلع قلعہ سیف اللہ کے علا قے مسلم باغ کے قریب اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی کوچ ٹائربرسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں کوچ کا ڈرائیور زخمی عبدالصمد زخمی ہو گیا ہے زخمی ڈرائیور سریاب روڈ کو ئٹہ کے رہا ئشی بتا ئے جا رہے ہیں جنہیں علا ج کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے ۔




