اہم خبریںبین الاقوامی
صرف میں گالی دے سکتا ہو ں کوئی وزیر نہیں : فلپائنی صدر

منیلا : صدارتی ترجما ن نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر نے وزیر خارجہ پر زور دیا ہے کہ ڈپلومیسی میں گالم گلوچ کی کوئی جگہ نہیں۔ فلپائن میں صرف وہی گالم گلوچ کر سکتے ہیں، کابینہ کے ارکان ان کی پیروی نہ کریں۔ ادھر ٹی و ی خطاب میں صدرروڈریگو ڈیوٹریٹ نے کہا کہ چین ہما را محسن ہے ، چین کیساتھ تنازع کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جائے ، چین نے ماضی میں جس طرح ہماری مدد کی اور آج بھی کرتا ہے ، اس پر ہم چین کے شکرگزار ہیں۔




