بلوچستان

 وفاقی اور صوبائی محتسب عوامی مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں گے: علی احمد لہڑی

تاریخ: 11 نومبر 2025
کوئٹہ: صوبائی محتسب جناب علی احمد لہڑی نے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں ریجنل ہیڈ جناب غلام سرور بروہی نے مختلف شعبوں میں جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

صوبائی محتسب جناب علی احمد لہڑی نے وفاقی محتسب کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ عوام کی بھلائی اور مسائل کے فوری حل کے لیے دونوں ادارے مل کر کام کریں گے۔

میٹنگ میں ریجنل ہیڈ غلام سرور بروہی، کنسلٹنٹ آئی آر ڈی انجینیئر الطاف، امپلیمنٹیشن آفیسر احمد وقاص کاشی، ایسوسی ایٹ لائی زون آفیسر محترمہ نیہا امین، ڈائریکٹر صوبائی محتسب سعید شاہوانی، سینیئر انویسٹیگیشن آفیسر وفاقی محتسب سبی امیر محمد رند، اور کنسلٹنٹ آئی آر ڈی خضدار جناب کاشف بلوچ بھی موجود تھے۔

ریجنل ہیڈ غلام سرور بروہی نے صوبائی محتسب کی وفاقی محتسب سیکرٹریٹ آمد پر شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ آنے والے وقت میں عوامی مسائل کے حل کے لیے دونوں ادارے مل کر مؤثر اقدامات کریں گے۔

Related Articles

Back to top button