بلوچستان

کوئٹہ 11 اکتوبر ۔آی جی پولیس بلوچستان ، شہداءاور پولیس ملازمین کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے تاریخی اقدام

سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے پولیس شہداء، حاضر سروس، وفات پانے والے ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے تاریخی پیکج کا اعلان کیاہے، جس کا مقصد پولیس ملازمین اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے ۔بلوچستان پولیس کی جانب سے شہداء، حاضر سروس فوت شدہ اور ریٹائرڈ ملازمین کے لیے ایک جامع پیکج کا اعلان کیا۔

اس تاریخی پیکج کی مد میں شہداء کے خاندانوں کی فوری مالی معاونت کے لیے دی جانے والی رقم کو 1 لاکھ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کر دیا گیا۔ پولیس ملازمین کی شادی کے حوالے سے مالی معاونت کو 12500سے بڑھا کر 50ہزارروپے اور شہداء و فوت شدہ اہلکاروں کی بیٹیوں کی شادی کی امدادی رقم کو 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے اور حاضر سروس یا ریٹائرڈ ملازمین کی دو بیٹیوں کے لیے 25 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔

گریڈ 1 تا 11تک فوت شُدہ ملازمین کے بیواﺅں کی مالی معاونت کو 7,500 سے 12,000 روپے،گریڈ 12 تا 15تک 8,750 سے 14,000 روپے ،گریڈ 16 تا 17تک 10,000 سے 16,000 روپے اور گریڈ 18تک 12,600 سے 20,000 روپے اور ان کے بچوں کو سالانہ 12ہزار سے بڑھا کر 18ہراز روپے مقرر کر دیا گیا ۔

اعلامیہ کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کو بلوچستان کے کیڈٹ کالجز اور ریزیڈینشل کالجز میں میرٹ کی بنیاد پر داخلہ حاصل کرنے پر ان کی ٹیوشن فیس پولیس ویلفیئر فنڈ سے ادا کی جائے گی۔بلوچستان بورڈ کے تحت میٹرک یا انٹرمیڈیٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے، جن میں:پہلی پوزیشن پر 50,000 روپے،دوسری پوزیشن پر 40,000 روپے اور تیسری پوزیشن پر 30,000 روپے شامل ہیں۔
دوران ڈیوٹی شدید زخمی اہلکاروں کو 10 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو 5 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

دوسرے بڑے اقدام میں شہداء کی تدفین کے اخراجات کے لیے مالی معاونت میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ صوبے میں شہداءکی تدفین کی مالی معاونت کو 40 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار روپے اور صوبے سے باہر میت لے جانے پر 50 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جبکہ تدفین کی دیگر ضروریات کے لیے 20 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button