بلوچستان

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غیر معیاری اور مضرِ صحت گوشت کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غیر معیاری اور مضرِ صحت گوشت کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں جاری فوڈ سیفٹی مہم کے دوران جوائنٹ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں متعدد گوشت کی دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

انسپیکشن کے دوران کل 50 دکانوں کی چیکنگ کی گئی، جن میں 3 مٹن شاپس، 32 فش اسٹالز، 4 بیف شاپس اور 6 پولٹری شاپس شامل تھیں۔ صفائی و معیار کی خلاف ورزی پر مذکورہ دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 5 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

اتھارٹی حکام کے مطابق جرمانہ کردہ مراکز میں حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں، جن میں صفائی کی ناقص صورتحال، آلودہ فریزرز، مکھیوں کی بھرمار، دکانوں کے باہر گرد و غبار میں گوشت لٹکانے اور بغیر لائسنس کاروبار جیسے عوامل شامل تھے۔

ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ مہم کا مقصد عوام کو محفوظ، تازہ اور معیاری گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر انسپیکشن کو مؤثر بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

Related Articles

Back to top button