اہم خبریںبلوچستان

حکومت بلوچستان زیر تعمیر کینسر ہسپتال کی تعمیر جلد مکمل کرے ، نصراللہ زیرے

کوئٹہ  :  پشتونخوامیپ کے پارلیمانی لیڈر نصراللہ زیرے نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان شیخ زید ہسپتال میں زیر تعمیر کینسر ہسپتال کی تعمیر جلد مکمل کرے تاکہ بلوچستان کینسر کے مریضوں کو کراچی اور اسلام آباد جانا نہ پڑے انہیں اپنے صوبے میں جدید سہولتوں سے مزئین کینسر ہسپتال مل سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو بی ایم سی ہسپتال کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ایم ایس بولان میڈیکل ہسپتال ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل بھی تھے نصراللہ زیرے نے بی ایم سی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔کینسر وارڈ پہنچنے پر بلوچستان کے سب سے سینئر پروفیسر ڈاکٹر زائد محمود نے انکا استقبال کیا اور انہیں کینسر وارڈ کا دورہ کروایا جنہوں نے کینسر وارڈ میں صفائی اور مریضوں کی بہتر علاج کی تعریف کی۔نصراللہ زیرے نے مطالبہ کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر زائد محمود کو ان کے صوبے کیلئے خدمات پر صدراتی ایوارڈ دیا جائے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button