اہم خبریںبین الاقوامی

طالبان نے قندوزشہر کا محاصرہ کرلیا، شدید جھڑپیں

کابل :  افغانستان میں تشددکا سلسلہ تیز ہونے لگا،قندوز اور مزار شریف پر قبضے کیلئے افغان فوج اور طالبان کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں،قندوز کی صوبائی کونسل کے رکن ا مرالدین ولی نے بتایا کہ طالبان شہر کے دروازے پر پہنچ چکے ہیں،پولیس کے ترجمان نے کہاکہ طالبان نے شہر کا محاصرہ کرلیاہے ، طالبان نے قندوز شہر کا محاصرہ کرلیا،وہ شہر سے ایک کلومیٹر دور ہیں،لڑائی میں 50طالبان مارے گئے ،طالبان نے قندوز کے اہم ضلع امام صاحب پرقبضہ کرلیا ۔ قندوز کے رہائشی علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت پانچ شہری ہلاک اور8 زخمی ہو گئے ۔ حکام کے مطابق مزار شریف کے نواح میں طالبان کا حملہ پسپاہوگیااور انہیں دور بھگادیاگیاہے ۔ادھرافغان فوج نے کارروائی کرتے ہوئے صوبہ تخار کے 2اضلاع پر دوبارہ قبضہ کرلیا،سکیورٹی فورسز نے پیر کو ضلع خواجہ غار اور بنگی میں جوابی کارروائی کا آغاز کیا،خوست میں طالبان کے حملے میں 13افغان فوجی ہلاک اور7زخمی ہوگئے ۔لوگر صوبے کے ضلع خوشی میں لڑائی میں 8فوجی ہلاک اور7 زخمی ہوگئے ۔کیپسا میں طالبان نے فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا۔افغان صدر اشرف غنی نے دورہ امریکا سے قبل سیاسی قیادت سے مشاورت کی ہے ۔دوسری جانب اے پی کو انٹرویو میں سابق صدر حامد کرزئی نے کہا کہ امریکا افغانستان میں انتہاپسندی کے خاتمے اور استحکام دینے کیلئے آیا تھا لیکن وہ اب کابل سے ناکام لوٹ رہاہے ۔اس وقت ملک میں انتہاپسندی عروج پرہے ،وہ ملک کو بدترین حالت میں چھوڑ کر جارہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button