خضدار

خضدارایرانی پیٹرول وڈیزل مصنوعات کا بحران شدت اختیارکرگیا

خضدار(بیورورپورٹ)خضدارایرانی پیٹرول وڈیزل مصنوعات کا بحران شدت اختیارکرگیا شہرکے مختلف نجی پٹرولیم پمپس پر فی لیٹر 285 سے 340 روپے تک فروخت ہونے لگی شہری پریشان حکام نوٹس لے تفصیلات کے مطابق خضدار میں ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی قلت نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے، جہاں خودساختہ قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ذرائع کے مطابق ایرانی پٹرول و ڈیزل کی روزانہ کی بنیاد پر اندرونی سندھ اسمگلنگ جاری ہے، جس کے باعث خضدار شہر میں سپلائی بری طرح متاثر ہو رہی ہے موجودہ صورتحال میں شہر کے مختلف پٹرول پمپس اور غیر قانونی فروخت مراکز پر پٹرول فی لیٹر 285، 300، 320 حتیٰ کہ 340 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے جس سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے عوام کا کہنا ہے کہ نہ صرف قیمتیں بے قابو ہو چکی ہیں بلکہ مصنوعی قلت پیدا کر کے منافع خوری بھی عروج پر ہے اس بحران کے باعث ٹرانسپورٹ کرایوں میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھنے لگی ہیں، جس کا براہ راست بوجھ عام آدمی پر پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں، ایسے میں ایندھن کی قیمتوں میں یہ اضافہ ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مو¿ثر کارروائی سامنے نہیں آئی، جس پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے شہریوں اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ایرانی پٹرول و ڈیزل کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاو¿ن کریں اور خضدار میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button