اہم خبریںپاکستان

نون لیگ نے کراچی واقعہ سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد:   نون لیگ نے کراچی واقعہ سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو عدالت میں کھڑا کیا جاسکتا ہے، تو رپورٹ کو بھی پبلک کیا جاسکتا ہے، عوام کو حقیقت سے آگاہ ہونا چاہئے ورنہ ابہام رہ جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر کرپشن کا نہیں، اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے، کیس کی سماعت براہ راست دکھانے کی درخواست کی ہے، براہ راست کیس کی سماعت دکھانے کا خرچ ہم اٹھائیں گے۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ کل ایک انکوائری رپورٹ کا خلاصہ آیا، رپورٹ میں کہا گیا کچھ افسران جذبات میں آگئے اور آئی جی کو اغوا کرلیا، ہم بھی اپنے کیس میں کہیں گے کہ جذبات میں آگئے تھے، ہم بھی جذبات میں آگئے اور تیزی سے بجلی کے منصوبے لگائے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما نے مزید کہا کراچی واقعہ کی تفتیش کو پبلک کیا جائے تاکہ عوام کو پتا چلے ہوا کیا ہے، کراچی واقعہ کے حقائق کا عوام کو علم ہونا چاہیئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button