
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط ملک کو دیوالیہ کرنے کی سازش ہے، اقتدار کی ہوس میں پاکستان کو تباہ نہ کیا جائے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے معاملے پر کڑی تنقید کی۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بولے کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط ملک کو دیوالیہ کرنے کی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئی ایم ایف ڈیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہے، یہ ملک کو سری لنکا کی طرح دیوالیہ کرانا چاہتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں پاکستان کو تباہ نہ کیا جائے۔




