بلوچستان
لورالائی: پولیس نے نومبر 2025 کے قتل کیس میں ملزمان گرفتار کر لیے

لورالائی، 28 فروری 2026: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات پر ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد (PSP) کی ہدایات کے تحت ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی نگرانی میں اور ایس ایچ او تھانہ شہید محمد اشرف ترین سب انسپکٹر محمد شریف موسٰخیل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے نومبر 2025 میں قتل ہونے والے مکینک قیوم بابوزئی کے کیس کی دوبارہ انکوائری کی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، شواہد اور انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان جمعہ خان حمزازئی اور قدرات اللہ بابوزئی کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی لورالائی نے پولیس ٹیم کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ جرائم کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی


