اہم خبریںپاکستان

ایپٹما کاوزیراعظم اور معاشی ٹیم کا ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم ان کے اعتماد کا مظہر ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ایپٹما کاوزیراعظم عمران خان اور معاشی ٹیم کا ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم خوش آئند اور ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ برآمدات کے فروغ کی حکومتی مخلصانہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آنے والے دنوں میں صنعتوں کے قیام کے حوالے سے پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جس سے بند صنعتوں کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ غریب اور محنت کش مزدور کے گھر کا چولہا جل سکے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کپاس کی فصل ٹیکسٹائل صنعت کے فروغ کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ زراعت کے شعبے کو سی پیک کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ چائنا کی مدد سے ٹیکنالوجی کے استعمال سے کپاس کی پیدوار کو پڑھایا جائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیر اعظم کے ویژن کے تحت زرعی شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے ان اہم اقدامات سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے ٹیکنالوجی کے استعمال سے زرعی اویات اور بیج کی اقسام میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے خلاف بھی سخت اقدامات کی ہدایات کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button