بلوچستان کی خوشحالی ہماری سیاست کا محور ہے۔ پروفیسر حلیم صادق 

0 44

بلوچستان کی خوشحالی ہماری سیاست کا محور ہے۔ پروفیسر حلیم صادق

 

عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی دفتر کا یکم مئی کو شاہد خاقان عباسی کے ہاتھوں افتتاح ہوگا۔صوبائی رہنما

بلوچستان کی خوشحالی اور صوبے کے حقوق کا تحفظ ہماری جدوجھد کا اولین مقصد ہے۔

کوئٹہ (پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے سینئر صوبائی رہنما اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم صادق سمالزئی نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا بنیادی مقصد بلوچستان کی خوشحالی اور یہاں کے عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔ ہم ایک ایسی سیاست کے داعی ہیں جو عوام کی خدمت، شفافیت اور ترقی پر مبنی ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کے صوبائی دفتر کا افتتاح یکم مئی 2025 کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا، جس میں پارٹی کے قائد اور سابق وزیر اعظم جناب شاہد خاقان عباسی خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور نئے دفتر کا افتتاح کریں گے۔ یہ دن بلوچستان کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، جہاں عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم صادق سمالزئی نے کہا کہ بلوچستان کو درپیش چیلنجز، خصوصاً تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی ڈھانچے کی کمی، کے حل کیلئے عوام پاکستان پارٹی نے ایک واضح اور جامع پروگرام تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور جدید ہنر فراہم کرنا، خواتین کو بااختیار بنانا اور ہر طبقے کو مساوی ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یکم مئی کی تقریب میں بھرپور شرکت کریں اور ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور پرامن بلوچستان کے سفر میں عوام پاکستان پارٹی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوامی طاقت کے ذریعے ہم صوبے میں ایک مثبت تبدیلی لانے میں کامیاب ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.