اہم خبریںپاکستان

کرونا وبا کے خلاف جنگ، این سی او سی کے قیام کو 100 روز مکمل

اسلام آباد:  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ملک میں کرونا وائرس کی وبا سے لڑتے ہوئے 100 روز مکمل ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کا ڈیٹا مرتب کرنے اور دیگر اقدامات کرنے کے سلسلے میں قائم کیے جانے والے قومی کمانڈ آپریشن سینٹر کو سو روز مکمل ہو گئے۔ این سی او سی نے کرونا کا بہادری اور عقل مندی سے مقابلہ کرنے پر قوم، بالخصوص ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا، ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز نے وبا کے دوران جرات و بہادری سے فرائض انجام دیے۔ این سی او سی کے سو روز مکمل ہونا اس بات کی بھی علامت ہے کہ ہنگامی امدادی عملہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صحت مند پاکستان کے سفر میں شریک ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button