اہم خبریںپاکستان

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: خواجہ آصف 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور کی احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی خواجہ آصف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی سماعت کی لیکن نیب حکام خواجہ آصف کے مزید جسمانی ریمانڈ لینے سے متعلق عدالت کو مطمئن نہ کر سکے۔

سماعت میں دلائل دیتے ہوئے نیب وکیل عاصم ممتاز نے بتایا ک نیب نے خواجہ آصف سے بیرون ملک سے موصول ہونے والی رقم کے بارے پوچھا گیا، خواجہ آصف جس کمپنی کے پاس ملازم تھے اس کے مالک کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button