
اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے شہداہ نے قوم کو دہشتگردی اور نفرت آمیز کاروائیوں کے خلاف یکجا کیا،ان معصوم جانوں کی قربانی کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے،دعا ہے خدا ان بچوں کے لواحقین کو صبر عطا کرے،خداپاکستان کو ایسے شر پسند عناصر اور دہشتگردی سے محفوظ رکھے،ہم اپنے شہداہ کو کبھی نہیں بھولینگے۔پیر کو اے پی ایس پشاور کے شہداہ اور ان کے لواحقین کیلئے پیغام میں انہوںنے کہاکہ 16 دسمبر 2014 کا دن ہماری تاریخ کا تاریک ترین دن ہے،آج کے دن اپنے ننھے اور معصوم شہداہ اور ان کے لواحقین کے لئے دعا گو ہیں- اعجازشاہ نے کہاکہ معصوم جانیں لینے والے درندوں کی ناکامی یہی تھی کہ 12 جنوری 2015 کو اے پی ایس پشاور کے بچے ہمت کی بلند مثال بن کر دوبارہ اسی سکول گئے- انہوںنے کہاکہ اے پی ایس کے شہداہ نے قوم کو دہشتگردی اور نفرت آمیز کاروائیوں کے خلاف یکجا کیا- انہوں نے کہاکہ ان معصوم جانوں کی قربانی کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے- اعجازشاہ نے کہاکہ دعا ہے کہ خدا ان بچوں کے لواحقین کو صبر عطا کرے- اعجازشاہ نے کہاکہ خداپاکستان کو ایسے شر پسند عناصر اور دہشتگردی سے محفوظ رکھے،ہم اپنے شہداہ کو کبھی نہیں بھولینگے-



