اہم خبریںکھیل

تمام کھلاڑی پاکستان میں ‘بالکل محفوظ’ ہیں، اسٹیو اسمتھ

آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ ان کے ساتھی تقریباً 25 سال کے بعد اپنے پہلے دورہ پاکستان کے دوران خود کو بہت زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بیان اس خبر کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں اسپنر ایشٹن ایگار کو دورے کے آغاز سے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ایشٹن ایگار کو پاکستان کا سفر کرنے سے روکنے کے لیے دھمکی دی گئی تھی جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے بورڈز اور سرکاری سیکیورٹی ایجنسیوں کی تحقیقات کے بعد اس دھمکی کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا دھمکی سے متعلق کہنا تھا کہ اس طرح کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کے لیے وسیع حفاظتی منصوبے موجود ہیں اور اس دھمکی کو سنجیدہ خطرہ نہیں سمجھا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button