کراچی رپورٹ میر اکبر بنگوار
کراچی قائدآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس
پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ قائدآباد کی حدود سے سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل و ایمونیشن، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل تھانہ قائدآباد کی حدود سے سرقہ شدہ ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالرحمن، فرمان اور سہیل کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان تھانہ قائدآباد سمیت کراچی شہر کے مختلف تھانوں کی حدود۔میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
*ترجمان ملیر پولیس*



