پشاور، 1 جنوری 2026:
گورنر فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی مینارٹی ویمن ونگ کی جانب سے کرسمس اور نئے سال 2026 کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں ڈویژنل صدر فرح شاہد، عہدیداران، کارکنان اور مسیحی برادری کی خواتین و بچے بھی موجود تھے۔ بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے اور گورنر کے ہمراہ کیک کاٹا۔ گورنر نے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے مسیحی برادری کی تعلیم، صحت اور سماجی خدمات کو سراہا اور دعا کی کہ نیا سال ملک میں امن، ترقی اور محبت کا سال ثابت ہو۔ تقریب کے اختتام پر بچوں میں تحائف اور منتظمین کو شیلڈز دی گئیں۔



