پاکستانتازہ ترین

محرم الحرام / اسلام آباد پولیس کے سکیورٹی انتظامات

[10:07 am, 29/06/2025] Daily Independent: محرم الحرام / اسلام آباد پولیس کے سکیورٹی انتظامات

اسلام آباد پولیس کے یکم محرم سے 19 صفر تک سکیورٹی انتظامات۔

اسلام آباد میں 181 جلوسوں 965 مجالس پر 16 ہزار سے زائد پولیس، رینجرز فرائض سرانجام دیں گے۔

تمام جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لئے سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی تمام سکیورٹی انتظامات کو خود مانیٹرکررہے ہیں۔

جلوسوں، مجالس کی ڈیوٹیز کو چیک کرنے کے لئے 10 ویجیلینس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اے آئی جیز سکیورٹی ڈیوٹیز پر تعینات ہیں۔

ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز بھی کئے جارہے ہیں۔

جلوسوں، مجالس کی نگرانی 3 ہزار سے زائد کیمروں، ڈرونز کے ذریعے بھی کی جارہی ہے۔

کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے کوئیک ریسپانس ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

جلوسوں، مجالس کے علاقعں میں ڈالفن کے دستے گشت پر تعینات رہیں گے۔

ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے 500 سے زائد ٹریفک افسران تعینات ہیں۔

آپریشنز، سکیورٹی، ٹریفک، سی ٹی ڈی، لاجسٹکس، سپیشل برانچ سمیت تمام ادارے کوارڈی نیشن میں ہیں۔

ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں، رضاکاروں کو خصوصی بریفنگ، ٹریننگ سیشنز بھی کروائے گئے ہیں۔

لیڈیز کی مجالس اور جلوسوں میں چیکنگ کے لئے لیڈیز کے دستے تعینات ہیں۔

تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز روزانہ کی بنیاد پر امام بارگاہوں کا دروہ کررہے ہیں۔

جلوسوں مجالس کے لئے گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے لئے پارکنگ کا الگ نظام وضع کیا گیا ہے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

کسی بھی ایمرجنسی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔

روزمرہ کی سکیورٹی و ٹریفک اپ ڈیٹس کے لئے ایف ایم 92.4 سنتے رہیں۔
[10:18 am, 29/06/2025] Daily Independent: اسلام آبادفوڈ اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مجموعی طور پر 13 ہزار 595 یونٹس کی انسپکشن

فوڈ اتھارٹی نے مجموعی طور پر 1 ہزار 427 ریسٹورنٹس پر 3 کروڑ 30 لاکھ جرمانہ عائد کیا

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مضر صحت خوراک کی تیاری اور فروخت پر 370 يونٹس سيل اور 11 کے خلاف ایف آئی آر درج

فوڈ ہینڈلرز کے لیے 17 تربیتی سیمنار منعقد کیے گئے

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایک سال کے دوران 2 ہزار 513 لائسنسز کا اجراء کیا گیا

مختلف کاروائیوں کے دوران 169 فوڈ سیمپل لیے گئے اور مجموعی طور پر 97 ہزار کلو گرام سے زائد مضر صحت خوراک تلف کی گئی

Related Articles

Back to top button