اہم خبریںکھیل

گرین شرٹس کا جنوبی افریقی ٹور سفری پابندیوں سے مستثنی

لاہور :  گرین شرٹس کا رواں ماہ دورہ جنوبی افریقہ سفری پابندیوں سے مستثنی ہوگا۔ سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میزبان ملک سمیت بارہ افریقی ممالک کو سی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 26 مارچ کو چارٹرڈ فلائٹ سے جوہانسبرگ روانہ ہونے والی قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں حالانکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعدد افریقی ممالک سے آنے اور جانے والے مسافروں پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئی سفری گائیڈ لائنز کے مطابق کوویڈ کے پھیلاؤ کے پیش نظر جنوبی افریقہ سمیت بارہ افریقی ممالک کو سی کیٹیگری میں شامل کر کے ان پر کڑی سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے تحت مسافر مذکورہ ممالک میں آنے اور جانے سے محروم رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button