
کراچی : اینکر مریدعباس کی اہلیہ زارا عباس نے کہا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں میری جان کو بھی خطرہ ہے ، ملزم کی گرفتاری کے بعد تفتیشی افسر پر حملہ ہوا،ملزمان کی گرفتاری میں بہت دیرکی گئی،تفصیلات کے مطابق زارا عباس نے کہا ملزمان بااثرہیں، گرفتاری کے بعد تفتیشی افسر پر حملہ ہوا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا بیان بہت حیران کن ہے،ملزمان کی گرفتاری میں بہت دیرکی گئی اور عاطف زمان کے دفتری عملے سے بھی تفتیش نہیں کی گئی، نیٹ ورک اس لئے سامنے نہیں آیا کہ تفتیش نہیں ہوئی،انھوں نے خدشہ ظاہر کیا ملزمان بااثر ہیں میری جان کو بھی خطرہ ہے، درخواستیں دینے پر بھی کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔



