
اسلام آباد : آئندہ پانچ سال کے دوران یورنیم سے بجلی کی پیداوار میں 127 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا، رواں مالی سال 2019-20 کے دوران بجلی کی مجموعی قومی پیداوار میں یورنیم سے پیدا کی جانے والی بجلی کا حصہ 5.98 فیصد رہے گا
جبکہ مالی سال 2024-25 تک اس کو 13.60 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی رواں مالی سال 2020 کے لئے بجلی کی خریداری کے حوالے سے تیار کئے گئے
اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران یورنیم سے تیار کردہ بجلی کا حصہ 5.98 فیصد رہے گا جبکہ سال 2020-22 کے دوران بجلی کی مجموعی قومی پیداوار میں اس کا شیئر 6.22 فیصد سال 2021-22 میں 10.73فیصد اور سال 2022-23 کے لئے 14.39 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
اسی طرح سال 2023-24 کے دوران اس کا حصہ 13.77 فیصد اور سال 2024-25 کے دوران 13.60 فیصد تک بڑھ جائے گا۔




