اہم خبریںپاکستان

ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے پاک فوج کا جوان شہید، دو خواتین زخمی

راولپنڈی :  لائن آف کنٹرول(ایل او سی)پر بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید اور دو خواتین زخمی ہو گئیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوسز کی جانب سے ایل او سی کے بروھ اور چری کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان نعمت ولی شہید ہوا جب کہ دو خواتین زخمی بھی ہوئیں، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خواتین کا تعلق سریاں گا ئوں سے ہے،شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی پوسٹ کو کافی نقصان پہنچا، بھارتی فوجیوں کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button